ڈیلی پرل ویو،فیلڈمارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر کو ہلال جرأت کے اعزاز سے نوازاگیا۔
ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کواعزازات دیئے،تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز سے نوازاگیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرأت کے اعزاز سے نوازاگیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتہائی مشکل حالات میں فوج کی بہترین قیادت کی۔لازوال جرأت، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔