0

پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان کی نااہلی سے خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کر دیاگیا

ڈیلی پرل ویو،پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان کی نااہلی سے خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کر دیاگیا۔

نیوز کے مطابق این اے 143ساہیوال، این اے 185ڈی جی خان ، پی پی 203ساہیوال پر الیکشن شیڈول جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 143، این اے 185 اور پی پی 203کے حلقوں میں ضمنی الیکشن 5اکتوبر کو ہوگا، نشستیں زرتاج گل، رائے حسن نواز خان اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال کی نااہلی سے خالی ہوئیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 28سے 30اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3ستمبر تک ہوگی،اپیلوں پر فیصلہ 12ستمبر تک کیا جائے گا،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 15ستمبر ہے،امیدواروں کو انتخابی نشانات 16ستمبر کو دیئے جائیں گے،5اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں