ڈیلی پرل ویو،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری ہمدردی مذہب کے تعصب کی بناء پر ظلم سہنے والے مظلوموں کے ساتھ ہے۔ اسلاموفوبیا دنیا بھر میں ایک کڑوی اور تلخ حقیقت ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عقیدے اور مذہب کی بنیاد پر تشدد اور نفرت کا نشانہ بننے والے افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ ہر اس مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں جو مذہبی بنیادوں پر ظلم وزیادتی کا شکار ہورہے ہیں۔ مساجد پر حملے،حجاب پہننے والی خواتین پر پابندیاں اور مسلمانوں کو دہشتگردی سے جوڑنے کی روش انسانیت پر نشان ہے۔