ڈیلی پرل ویو،ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، وزیراعظم نے اسرائیلی اشتعال انگیزی کے خلاف امت مسلمہ کے متحد ہونے پر زور دیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے دوحہ کا ہنگامی دورہ کیا، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان اور قطر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے ہیں، وزیراعظم نے قطری قیادت کو پاکستان کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا۔