0

گندم پالیسی 26-2025کی منظوری

ڈیلی پرل ویو.اسلام آباد: وفاقی حکومت نےمالی سال 26-2025 کیلئے گندم پالیسی کی منظوری دے دی ۔

نئی پالیسی کے تحت کسانوں کو مناسب قیمت فراہم کی جائے گی اور ملک میں گندم کے مستحکم ذخائر کو یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹجک اسٹاک خریدا جائے گا تاکہ کسانوں اور عوام دونوں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے ۔ اس اقدام کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا اور ملک کے زرعی شعبے کو مستحکم کرنا ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے نمائندے، آزادکشمیر کے وزیراعظم اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے حصہ لیا ۔

اجلاس میں تمام شرکاء نے ملک میں گندم کی پیداوار، ذخائر، قیمتوں کی پالیسی اور کسانوں کے مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا ۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی فصل نہ صرف ملک میں غذائی تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ یہ کسانوں کی آمدنی اور معاشی استحکام کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں