0

حکومت کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش

لاہور (ڈیلی پرل ویو)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) درخواست دے تو سابق وزیراعظم عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کیا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی پر سینیر صحافی عاصمہ شیرازی کے شو میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) درخواست دے ہم عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کر دیتے ہیں، پھر وہ روز صبح شام انہیں ملیں، باتیں کریں یا لڈو کھیلیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں