راولپنڈی(ڈیلی پرل ویو)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے) سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی ہدایت پر 10سےزائد رکنی کابینہ پہلےمرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔
 
         
         
			 
							 
							 
							 
							 
							