کراچی(ڈیلی پرل ویو)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی دیکھی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 30 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1364 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1369 روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔