کراچی ( ڈیلی پرل ویو )کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،رینجرز، پولیس اور اے ایس ایف کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔’’جنگ ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رینجرز، پولیس اور اے ایس ایف کے اضافی دستے ایئرپورٹ کی حدود کی سڑکوں پر تعینات کر دیئے گئے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز اور پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی۔