ڈیلی پرل ویو،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیںاور جلد معاہدہ ہو سکتا ہے جبکہ دوسری طرف امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایران میں’’تیل ذخائر‘‘پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور کہا کہ ہم ایرانی خارگ جزیرےپربھی قبضہ کر سکتے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق فنانشنل ٹائمز سے گفتگو میں ٹرمپ نے اس ممکنہ اقدام کا موازنہ وینزویلا میں امریکی پالیسی سے کیااور کہا کہ امریکہ وہاں تیل کی صنعت پر ’’طویل عرصے تک‘‘کنٹرول رکھنا چاہتا ہے، خاص طور پر جنوری میں صدر نکولس مادورو کے اغوا کے بعد جیسے کیا گیا ہے۔