پشاور (ڈیلی پرل ویو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن عبدالکریم تورڈھیر خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی میں اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔
نیوز کے مطابق دوران اجلاس عبدالکریم نے سوال اٹھایا کہ 50 لاکھ گھر، 10 لاکھ نوکریاں، ٹورازم اور آئی ٹی کہاں ہیں؟ گزشتہ اجلاس میں سچ بولا تو مشیرخزانہ مزمل اسلم خفا ہوگئے۔
عبدالکریم کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں سے ہماری اسکیمیں ہٹا دی جاتی ہیں، ہمیں انصاف کرنا پڑے گا، پک اینڈ چوز کا سلسلہ بند کریں۔