انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، بیٹرز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی ہوگئی تاہم اب بھی ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، ٹریوس ہیڈ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے ابھیشک شرما 38 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے۔
پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجے تنزلی ہوگئی، دونوں بدستور ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، بابر 7 ویں اور رضوان 9 ویں نمبر پر آگئے۔
0