قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس دورے کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سکواڈ میں بابراعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ بابراعظم کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔