ڈیلی پرل ویو.پاکستان کے سابق کپتان و مایہ ناز بیٹر محمد یوسف نے پیش گوئی کی ہے کہ اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان پاکستان کے ابھیشیک شرما بن سکتے ہیں۔
صاحبزادہ فرحان ایک باصلاحیت اور دلیر بیٹر ہیں۔ بولے کہ اگر صاحبزادہ فرحان ایک دو شاٹس مزید کھیلنا سیکھ گئے تو وہ ابھیشیک شرما کی طرح بیٹنگ کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ فرحان کو چاہیے کہ وہ پوائنٹ اور اسکوئر کی شاٹس کھیلنا سیکھیں۔
انہوں نے کہا ابھیشیک شرما اگلی اننگز میں فیل ہو سکتے ہیں، شاہین میں صلاحیت ہے کہ وہ انہیں سیلیپ میں آوٹ کر سکتے ہیں۔