0

بھارت کو ایشیاء کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دئیے جانے کا امکان

دبئی(ڈیلی پرل ویو)بھارت کو ایشیاء کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دئیے جانے کا امکان ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا۔ ایشیا کپ ٹرافی کےلئے تقریب 10 نومبر کو ہوگی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ ٹرافی کے معاملے پر اے سی سی کے صدر کو خط لکھا تھا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کو نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی نے جوابی خط میں کہا کہ کبھی ٹرافی بھارتی ٹیم کو دینے سے انکار نہیں کیا ، اے سی سی آج بھی اسی موقف پر قائم ہے کہ اے سی سی کے دفتر میں آکر ٹرافی لے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو 10 نومبر کو آنے کی دعوت دیدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں