ہانگ کانگ(ڈیلی پرل ویو)ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عباس آفریدی نے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیئے جس کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہیں۔
عباس آفریدی نے کویت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 6 چھکے لگائے۔کرکٹر نے کویت کے خلاف 124 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے شامل تھے۔