دبئی (ڈیلی پرل ویو )آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میں سنچری سنچری میکر سلمان آغا بیٹرز میں 14 ترقی کے بعد سولہویں نمبرپرآگئے۔ آل رائونڈرز میں سلمان کو 7 درجہ ترقی کے بعد گیارہواں نمبر مل گیا۔صائم ایوب 18 درجہ ترقی کے بعد 35 ویں نمبر پر آگئے۔ بابراعظم کی دو درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبرپرچلے گئے۔ فخرزمان کی5درجہ تنزلی،31ویں نمبرپر، محمد رضوان4 درجہ تنزلی کے بعد27ویں نمبرپرچلے گئے۔ٹاپ ففٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے۔ شاہین آفریدی کا سولہواں نمبر ہے، ابرار احمد 18 درجہ ترقی کے بعد بیس ویں نمبرپرآگئے۔ حارث رف کو دو درجہ بہتری کے بعد 29 واں نمبر مل گیا۔ ادھر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو تین میچوں کی سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دے کر پاکستان آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگیا۔ مین ان گرین نے سری لنکا کو پچھاڑ دیا جو آخری اوور تک جانے والے سخت مقابلے کے بعد تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ میں پانچویں نمبر پر چلا گیا۔اس نتیجے کے ساتھ پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ 10 میں جگہ برقرار رکھے ہوئے ہے جو اس وقت ٹیسٹ اور T20 دونوں میں ساتویں نمبر پر ہے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل