ڈیلی پرل ویو،جہلم ویلی کے دور افتادہ اور سرحدی علاقے کے طالبعلم سیاب یاسر نے آل جموں و کشمیر انٹر کالیجیٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے مختلف مقابلوں میں اول دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کر کے قومی اتھلیٹکس کے لئے نامزد ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بوائز انٹر کالج ہٹیاں بالا جہلم ویلی کے سال دوئم کے طالبعلم سیاب یاسر نیتعلیمی بورڈ میرپور آزاد کشمیر کے زیر انتظام اتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لیا اور ہیمر تھرو، ڈسکس تھرو میں اول، سٹاٹ پٹ میں دوسری جبکہ جیون تھرو میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان مقابلوں میں آزاد کشمیر بھر کے طلباء حصہ لے رہے تھے۔ تاہم کامیابی سیاب یاسر نے حاصل کی،سیاب یاسر نے بغیر کسی کوڈنگ اور دیگر سہولیات کے اپنے نیچرل ٹائیلنٹ کی بنا پر تمام مقابلہ جات جیت کر اپنا اور ادارے کا نام روشن کیا۔ ان کی اعلی کارکردگی پر انہیں قومی اتھلیٹکس چیمپین شپ کے لئے آزاد کشمیر کے طرف سے نمائندگی کے لئیمنتخب کر لیا گیا۔ گزشتہ روز کالج فیکلٹی سٹاف معززین علاقہ اور طلباء نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں انکو شیلڈ اور انعامات بھی دئے گئے،
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل