لاہور(ڈیلی پرل ویو)لاہور ہائیکورٹ نے سنوکر کلب کے کاروبار کو جائز اور قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنوکر کلب چلانا قانونی اور تفریحی سرگرمی ہے کوئی قانون اس پر پابندی عائد نہیں کرتا، عدالت نے شہری کا سنوکر کلب بند کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد ظفر نے شہری محمد راشد کی اپیل پر 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق ہر شہری کو قانونی بزنس کرنے کا حق ہے، بیلیرڈ اور سنوکر کے کھیل غیر اخلاقی نہیں، نہ ہی قانون کے تحت ممنوع ہیں، قانونی دائرے میں چلنے والے کاروبار کو مبہم شکایات پر غیر معینہ مدت کیلئے بند نہیں کیا جا سکتا۔