دبئی(ڈیلی پرل ویو)اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ مل گیا۔
دبئی میں گلوبل سپورٹس ایوارڈ کی تقریب میں ارشد کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ مل گیا، شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے ارشد ندیم کو ایوارڈ دیا۔
ارشد ندیم نے رواں سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا، اسلامک سالیڈیٹریٹی گیمز میں بھی پاکستانی پرچم سربلند کیا۔ ارشد نے گولڈ میڈل اور یاسرسلطان نے سلورمیڈل جیتا تھا۔ کراچی میں ہونیوالے نیشنل گیمز میں بھی ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔