0

پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی

ڈیلی پرل ویو،لاہور: ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں ہوگی۔ نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔

2 کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گے۔

تاہم نیلامی سے کچھ وقت پہلے علی ترین نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

علی ترین نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غور و فکر کے بعد میں نے اور میرے خاندان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم آج ہونے والی پی ایس ایل فرنچائز نیلامی میں حصہ نہیں لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں