4

نڈر-19 ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کو شکست دے دی

ہرارے(ڈیلی پرل ویو)مینز انڈر-19 ورلڈ کپ کے گروپ سی کے 19ویں میچ میں پاکستان کے زیر 19 کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سپرسکس مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ہرا رے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 128 رنز بنائے، جس کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے محض 26.2 اوورز میں 132 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

پاکستان کی فتح میں سمیر منہاس نے 74 رنز ناقابلِ شکست اننگز کھیل کرسب سے بڑا کردارادا کیا اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔زمبابوے کی ٹیم کی جانب سے نیتھنئیل ہلابانگانا سب سے زیادہ 59 رنز بنا سکے جبکہ دیگر کھلاڑی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکے۔علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد صیام اور سبحان نے 2،2 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردارادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں