3

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر خوشی ہو رہی ہے، امید ہے ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہو گی

ڈیلی پرل ویو،آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر خوشی ہو رہی ہے، امید ہے ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہو گی۔

آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

آسٹریلیا کے کپتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہورہی ہے، امید ہے ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہوگی، پاکستان کی فاسٹ بالرز کی بڑی تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی بہترین بولر ہیں اور ہمارے لئے چیلنج ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہاں آنے سے پہلے زیادہ گرم کپڑے نہیں رکھے، اندازہ نہیں تھا کہ یہاں موسم ٹھنڈا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں