لاہور(ڈیلی پرل ویو) پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد پریس کلب کے ممبران کے مابین2 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او لاہور قلندرز عاطف نعیم رانا نے کہا کہ صحافی ہمیشہ دوسروں کی کوریج کرتے ہیں، اس بار ہم چاہتے ہیں کہ وہ خود میدان میں اتریں اور میڈیا ان کی کوریج کرے۔
عاطف رانا نے واضح کیا کہ میچز کا فارمیٹ (ٹیپ بال یا ہارڈ بال) اور شیڈول پریس کلبز کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو بہترین ماحول اور اعتماد فراہم کیا گیا ہے، انہیں صرف توجہ کی ضرورت ہے۔ ہاکی فیڈریشن سے دوری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ عارضی ہے، ہم قومی کھیل کے فروغ کے لیے مناسب وقت کے منتظر ہیں۔