1

زمبابوے کا ایک اور اپ سیٹ

کولمبو (ڈیلی پرل ویو) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے واضح شکست دے دی۔ یہ زمبابوے کی طرف سے ٹورنامنٹ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ ہے۔ زمبابوے نے پہلے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا ۔

کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کے اس مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔ پاتھم نسانکا نے 62 جبکہ راتھ نائیکے نے 44 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں