کولمبو (ڈیلی پرل ویو) کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا آغاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا اور اسی سلسلے میں کیوی کرکٹر مارک چیپمین نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے۔نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں کنڈیشنز ایسی ہوتی ہیں کہ ٹاس اہم بن جاتا ہے، ہمارے پلیئرز نے یہاں کرکٹ کھیلی ہوئی ہے اس لیے انہیں کنڈیشنز کا علم ہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈیا میں پچز بیٹرز کے لیے مددگار رہی ہیں، بولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، انڈیا میں بولرز کے لیے چانسز کم تھے، ان کنڈیشنز میں اسپنرز اہم ہو سکتے ہیں، عثمان طارق کا منفرد ایکشن ہے وہ کریز پر آ کر رکتے ہیں ۔
1
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل