1

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی (ڈیلی پرل ویو) آئی سی سی نے ٹی 20 کی رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 383 رنز بناکر بڑا جمپ لگایا، بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما بدستور نمبر ون، برتری صرف 26 پوائنٹس رہ گئی۔ بھارت کے ایشان کشن چوتھے اور تلک ورما چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ زمبابوے کے برائن بینیٹ چھ درجے ترقی کے بعد گیارہویں نمبر پر آگئے

بولرز رینکنگ میں ورون چکرورتی کی برتری کم ہوکر 18 پوائنٹس رہ گئی، پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر موجود ، جسپریت بمراہ ساتویں جبکہ ارشدیپ سنگھ 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں