1

’’دی ہنڈرڈ‘‘ میں ابرار احمد کو شامل کرنے پر فرنچائز کی انڈین مالکن پر تنقید

لندن(ڈیلی پرل ویو)برطانوی ٹی 20 لیگ ’’دی ہنڈرڈ‘‘ میں نیلامی کے لیے شامل ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کا معاملہ تو نیلامی کے دن سے کہیں پہلے موضوع بحث تھا تاہم اب فرنچائز سن رائزرز لیڈز کی جانب سے پاکستانی سپنر ابرار احمد کو ٹیم کا حصہ بنائے جانے کے بعد اس میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔

27 سالہ ابرار احمد کی خدمات انڈین پریمیئر لیگ سے منسلک سن رائزرز حیدرآباد ٹیم کے مالکان کی ٹیم سن رائزرز لیڈز نے 1 لاکھ 90 ہزار برطانوی پاؤنڈز میں حاصل کی ہیں۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں 6کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
اس فیصلے پر کئی انڈین صارفین پاکستان اور انڈیا کی کشیدگی کے تناظر میں ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرنے پر فرنچائز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس فروری میں ذرائع نے ’’بی بی سی سپورٹس ‘‘کو بتایا تھا کہ دی ہنڈرڈ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے منسلک فرنچائز اپنی ٹیموں میں پاکستانی کرکٹرز کو شامل نہیں کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں