2

بابر اعظم ہمیشہ سے عالمی معیار کے کھلاڑی رہے ہیں” مارنس لبوشین

کراچی (ڈیلی پرل ویو) حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ ہمیں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اچھا آغاز درکار ہے، کھیل کے ہر شعبے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، “پاکستان میں سیکیورٹی ہمیشہ بہت اچھی رہی، مجھے پاکستانی کھانا بہت پسند ہے، خاص طور پر چکن کڑاہی، پراٹھا اور نان، بابر اعظم ہمیشہ سے عالمی معیار کے کھلاڑی رہے ہیں” ۔

نیوزکے مطابق خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک بہت اچھا تجربہ رہا ہے، حیدرآباد کنگزمین ایک نئی ٹیم ہے، تمام کھلاڑیوں کے ساتھ جان پہچان بڑھانا اور ایک ساتھ سفر جاری رکھنا بہت خوشگوار ہے، میں ابھی پلیئرز کے انداز کھیل کو بہتر طور پر سمجھ رہا ہوں، یہ عمل میرے لیے نہایت دلچسپ ہے، ہماری ٹیم کے لیے یہ سیزن بہت سنسنی خیز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں