سپیس سٹیشن پر پھنسے خلاء بازوں کو واپسی پر دردناک صورتحال کا سامنا 0

سپیس سٹیشن پر پھنسے خلاء بازوں کو واپسی پر دردناک صورتحال کا سامنا

امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور تکنیکی مسائل کے باعث9 ماہ سے خلا ءمیں پھنسے ہوئے ہیں۔ دونوں خلاء باز 8 روزہ مشن پر روانہ ہوئے تھے تاہم ان کی واپسی تاحال نہ ہوسکی۔

تاہم اب ان کی واپسی کیلئے حال ہی میں ایک خلائی طیارہ کریو-10 بھیج دیا گیا ہے جس کی امید ظاہر کی جا رہی ہے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور زمین پر واپس آجائیں گے۔

مگر اتنے ماہ تک خلاء میں وقت گزارنے کے بعد دونوں خلاءبازوں کی زمین پر واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ کئی مہینوں خلاء میں رہنے کے بعد خلاءباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور میں ”بیبی فٹ“ (Baby Feet) نامی حالت پیدا ہو سکتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ان کے پیروں کے تلوے چھوٹے بچے کی طرح نرم اور حساس ہو جائیں گے جس سے چہل قدمی میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں