ڈیلی پرل ویو،انٹرنیٹ پر کئی موبائل صارفین اپنے فونز کی ڈسپلے سیٹنگ اور ڈائلر تبدیل ہونے کی باتیں کررہے تھے اور کئی اس بارے پریشان دکھائی دیے ہیں لیکن اب ان تبدیلیوں کی وجہ سامنے آگئی۔
ایک سیکیورٹی ماہرنے بتایاکہ “حال ہی میں گوگل کی طرف سے ایک نئی اپ ڈیٹ آئی ہے، اس سے موبائل فون کا ڈائلر بدل گیا۔
انہوں نے بتایاکہ یہ کسی قسم کا کوئی مسئلہ یا خرابی نہیں، یہ صرف باقاعدگی سے کی جانے والی ایک اپ ڈیٹ ہے جو وقتاً فوقتاً آتی رہتی ہیں،اس تبدیلی کو کسی اور چیز کے ساتھ نہ جوڑیں اور نہ ہی کسی غلط فہمی میں پڑیں۔ بتایاگیا ہے کہ یہ تبدیلیاں اینڈرائیڈ صارفین جن کے ورژن نئے ہیں، ان پر دیکھی گئی ہیں لیکن ابھی تک آئی فون سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ۔
انٹرنیٹ صارفین کابتانا ہے کہ خود بخود ان کے موبائل فون میں تبدیلی آئی ہے، ڈسپلے کی سیٹنگ بدل گئی، کئی صارفین بتارہے تھے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو ڈانٹا ہے لیکن اب پتہ چل رہا ہے کہ گوگل ، اینڈرائیڈ کی اپ ڈیٹ ہے ۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض اپ ڈیٹڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنےو الے وہ موبائل فون بھی اپ ڈیٹ ہوئے ہیں جنہوں نے ازخود موبائل فون اپ ڈیٹ نہیں کیا یا آف لائن تھے البتہ پرانا اینڈرائیڈورژن رکھنےو الے موبائل فونز میں تبدیلیاں نہیں دیکھی گئیں۔
صارفین نے بتایاکہ کال کرنے یا سننے وغیرہ کا پینل بھی بدل گیا، نئی اپ ڈیٹ میں کئی صارفین نے کال اٹینڈ کرنے ، ڈائلر کے سکرین پر رہنےیا غائب ہونے وغیرہ کے بارے میں بھی تبدیلیوں سے متعلق بتایا۔ تبدیلیوں کا سامنا کرنے والے بیشتر صارفین وہ تھے جن کا آپریٹنگ سسٹم (OS)15 تھا۔
مزید تحقیقات پر معلوم ہوا ہے کہ گوگل رواں سال جون کے آخر میں ہی یہ اعلان کرچکا ہے کہ “میٹیریل 3ایکسپینسو” اپ ڈیٹ کے سلسلے میں گوگل ایپ کے فون اپنا ڈیزائن اپ ڈیٹ کررہے ہیںاور اس وقت یہ اپ ڈیٹ صرف بیٹا یوزرز کے لیے تھی”۔اس اعلان کے تناظر میں سیکیورٹی ماہر کی بات میں وزن محسوس ہوتا ہے کہ یہ صرف ایک معمول کی اپ ڈیٹ تھی ۔
