0

ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو ایکسچینج ’ بائنانس‘ کے بانی ’ چانگ پینگ ژاؤ‘ کو معاف کر دیا

واشنگٹن (ڈیلی پرل ویو )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف کرپٹو ایکسچینج ’بائنانس‘ کے بانی چانگ پینگ ژاؤ عرف سی زی کو معاف کر دیا اور ساتھ ہی سابق صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے کرپٹو انڈسٹری کے خلاف غیر ضروری جنگ چھیڑ رکھی تھی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائنانس کے شریک بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معاف کر دیا ہے۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیشرو جو بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کرپٹو انڈسٹری کے خلاف غیر ضروری جنگ شروع کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں