اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو)پاکستان میں سولرصارفین کی تعداد اضافہ،نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاورڈویژن حکام کاکہنا ہے کہ18ہزار 874 صارفین کی درخواستیں زیرالتوا ہیں،نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کا مجموعی بجلی پیداواری حجم 15فیصدہوچکا،سولرنیٹ میٹرنگ حجم 6300 میگا واٹ،آف گرڈسولرحجم 12 ہزار میگاواٹ سےبڑھ گیا۔
پاورڈویژن کےمطابق نیٹ میٹرنگ،آف گرڈملا کرسولرحجم،مجموعی پیداواری حجم کا 42 فیصد ہوچکا،ملک میں مجموعی بجلی پیداواری صلاحیت تقریبا 44 ہزار میگاواٹ ہے،سولرائزیشن سےنیشنل گرڈ پرجتنا اثرپڑنا تھاہوچکا،سیٹلائٹ سروے کےمطابق صنعتی اور دیگرصارفین گنجائش کےمطابق سولرلگا چکے۔