0

حکومت کا ملک میں جلد 5 جی سروسز شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو) حکومت نے ملک میں جلد 5 جی سروسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر آئی ٹی شزافاطمہ نے وزیرخزانہ محمداورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلد پاکستان میں 5 جی متعارف ہوجائے گا، آئندہ 4 سے 6 ماہ میں تمام عمل مکمل کیا جائے گا۔

شزافاطمہ نے کہا کہ انٹرنیٹ ہی پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے، انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے ساتھ اس کی رسائی بھی بڑھائیں گے۔وزیر آئی ٹی شزافاطمہ کا کہنا تھا کہ 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی آکشن کرنے جا رہے ہیں،کوشش ہے فروری2026 کے پہلے ہفتے میں آکشن مکمل کرلیں۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کو جلد کابینہ میں لے جائیں گے، ٹیلی کام سیکٹر سمیت دیگر فریقین سے مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں