لاہور (ڈیلی پرل ویو) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں 6 نئے بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دی گئی، جس سے پنجاب میں بائیو گیس اور ویسٹ ٹو انرجی کے ذریعے خود کفالت اور گرین انرجی اکانومی کی بنیاد رکھی جائے گی۔
لاہور میں 4 اور فیصل آباد میں 2 بائیو گیس پلانٹس سے عملی آغاز ہوگا۔ ان پلانٹس سے نہ صرف گھریلو توانائی فراہم ہوگی بلکہ فصلوں کے لیے بائیو فرٹیلائزر بھی میسر ہوگا، جس سے کسانوں اور ماحول کے لیے دوہرا انقلاب آئے گا۔
اجلاس میں پنجاب میں اسمال بائیو گیس پلانٹس کے قابل عمل منصوبے، ملٹی پل فیول بائیو ریفائنری کی فیزیبلٹی اسٹڈی اور ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹس کی منظوری بھی دی گئی ہے۔لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ سے الیکٹرک بس اور میٹرو بس کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔