نیویارک (ڈیلی پرل ویو)ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے میٹا کی ملکیت والے واٹس ایپ کو ڈیٹا سیکیورٹی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا اور صارفین سے کہا کہ وہ ایکس چیٹ استعمال کریں۔
ایلون مسک کی یہ پوسٹ میٹا کے خلاف دائر ایک مقدمے کے تناظر میں سامنے آئی ہے جس میں واٹس ایپ کی پرائیویسی اور سیکیورٹی سے متعلق دعوؤں کو چیلنج کیا گیا ہے۔
ایلون مسک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا ’’واٹس ایپ محفوظ نہیں ہے۔ حتیٰ کہ سگنل بھی مشکوک ہے۔ ایکس چیٹ استعمال کریں‘‘۔