0

ن لیگ کا مینار پاکستان پر پاور شو، مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

ن لیگ کا مینار پاکستان پر پاور شو، مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے لاہور مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے پارٹی کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ نے اپنے قائد میاں نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی میں مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا ہے۔ جلسے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ن لیگ کے رہنما اپنے اپنے حلقوں سے کارکنوں کا جلوس لے کر پنڈال میں پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے، قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے

جلسے میں مریم نواز سمیت متعدد اہم رہنما پہنچ چکے ہیں، جب کہ پارٹی قائد نواز شریف بھی اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں