0

آزادکشمیر میں موجودہ نظام کو چھیڑا گیا تو اس کا فائدہ بھارت اٹھائے گا، ترجمان حکومت

مظفرآباد(پرل نیوز)حکومت آزادکشمیر کے ترجمان وزیرحکومت عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے جو ٹائم دیا ہے اس ٹائم پر قلمندان سونپ دیے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہماری حکومت کاحصہ ہیں آزادکشمیر میں موجودہ نظام کو چھیڑا گیا تو اس کا فائدہ بھارت اٹھائے گا۔ ان خیالات کااطہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبدالماجد خان نے کہا کہ ریاست کے اندر موجودہ حکومت صاف وشفاف نظام پریقین رکھتی ہے ۔عارضی ملازمین کو فارغ نہیں کررہے ہیں بلکہ ان کو توسیع دے رہے ہیں اس سلسلہ میں سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ کوموصول ہوچکی ہے کابینہ کی مشاورت سے ان ملازمین کو توسیع دے کر بہترین نظام کے تحت مستقل کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ اس حولاے سے جو کمیٹی قائم ہے وہ چیزوں کاجائزہ لے رہی ہے جلد بہترین حل تلاش کیاجائے گا۔ تب تک کسی بھی محکمے سے کوئی ملازم فارغ نہیں ہوگا۔ عبدالماجد خان نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر بار بار تبدیلیوں کاایڈونچر ریاست کے پارلیمانی نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے آزادکشمیر میں نئی سیاست جماعت کے قیام پر تیزی سے کام جاری ہے اور اب جو سیاسی جماعت بنی گئی نئی رجسٹریشن کے قانون کے تحت بنائی جائے گی ۔صدر، اور جنرل سیکرٹری کاتقرر اس کے بعد کی بات ہے تاہم نئی جماعت کے ہیڈ چوہدری انوارالحق ہی ہونگے۔انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے لوگ بھی اس جماعت میں شامل ہونگے سب کیلئے دروازے کھلے ہیں۔پیپلزپارٹی ن لیگ دونوں اس حوالے سے ان کیلئے بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں۔عبدالماجد خان نے کہاکہ ریاست کے اندر انوراالحق حکومت بہترین انداز سے ہرشعبہ میںڈیلور کررہی ہے۔ ایڈوانچر کی کوئی گنجائش نہیں ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو آزادکشمیر کے اندر تو بھارت کو باتیں کرنے کاموقع ملے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں