0

انخلاء کیلئے ڈیڈ لائن ختم، راولاکوٹ سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی رضاکارانہ واپسی

راولاکوٹ،مظفرآباد(پرل نیوز) راولاکوٹ سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی رضا کارانہ طور پر وطن واپسی، پولیس ذرائع کے مطابق راولاکوٹ میں 147 غیر قانونی افغانی مقیم تھے جو دی گئی ڈیڈ لائن تک رضاکارانہ طور پر وطن واپس لوٹ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو باعزت طریقے سے روانہ کرنے کے لئے بس ٹرمینل میں کیمپ قائم کیا گیا ہے، ضلع بھر میں جو کوئی بھی غیر قانونی افغانی مقیم ہو گا اسے کیمپ میں قیام کروایا جائے گا اور لوازمات پورے کرنے کے بعد روانہ کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلاء کی ڈیڈلائن مکمل ہونے سے قبل ضلع مظفرآباد سے تمام غیرقانونی مقیم افغان شہری رضاکارانہ طور پر واپس چلے گئے ہیں۔”صباح نیوز“سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 365غیر ملکی اب اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ذریعے تمام ایسے غیرقانونی مقیم افراد کاڈیٹا اکھٹا کر کے انہیں 31اکتوبر سے قبل مظفرآباد چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ہم تمام ایسے غیر ملکیوں کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے ہماری درخواست پر عمل کیا اور واپس چلے گئے۔ اس وقت ہمارے پاس مظفرآباد میں ایک بھی غیر ملکی مقیم نہیں ہے اور یہ انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کانتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں