0

راولاکوٹ، ایکشن کمیٹی کا انوکھا احتجاج، ہزاروں بجلی بلات وزیر اعظم کو پارسل

راولاکوٹ، ایکشن کمیٹی کا انوکھا احتجاج، ہزاروں بجلی بلات وزیر اعظم کو پارسل
راولاکوٹ(سٹی رپورٹر) آزاد کشمیر میں بجلی بلات پر بائیکاٹ جاری ہے، راولاکوٹ میں عوام کا احتجاج کا انوکھا طریقہ، عوامی تحریک کے مختلف احتجاجی کیمپوں میں جمع شدہ ہزاروں کی تعداد میں بجلی بلات وزیراعظم آزاد کشمیر کو بائی پوسٹ آفس ارسال کر دیے گے ہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر آج راولاکوٹ سمیت مختلف مقامات میں احتجاجی کیمپوں میں اکٹھے کیے گے بجلی بلات آٹھا کر شرکاء کا GPO راولاکوٹ کے باہر احتجاج، راولاکوٹ میں شرکاء احتجاج کی کثیر تعدار نے ریلی کی صورت ہاتھوں میں بجلی بلات آٹھے جی پی او راولاکوٹ پہنچ کر تمام بلات کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے نام پر ارسال کر دیے۔یاد رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی بلات کے پارسلز تیار کرکے بنام وزیراعظم آزاد کشمیر کو ارسال کیے گے ہیں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے ماہ اکتوبر کے بجلی بلات کو وزیراعظم کے نام پارسل کی بکنگ کروا دی۔ بجلی بلات پوسٹ آفس ارسال کرنے سے قبل ایکشن کمیٹی کی جانب سے ریلی بھی نکالی گی۔ریلی کی قیادت ممبر جوائنٹ ایکشن کمیٹی و صدر راولاکوٹ انجمن تاجران سردار عمر نزیر، سردار عدنان رازق خأن، خان افتخار خان،ریحان اشفاق اور دیگر کر رہے تھے احتجاجی ریلی میں موجود شرکاء نے ہاتھوں میں بجلی بلات اٹھائے شدید نعرہ بازی بھی کی۔ علاوہ بجلی بلات کے پارسلز جی۔پی۔او راولاکوٹ میں بکنگ سے قبل پوسٹ آفس کے باہر بھی عوام کا ہجوم، رہا ہے دوسری جانب کہچری احتجاجی دھرنا کیمپ میں بھی بجلی بلات کو اکٹھا کیا گیا ہے جو کے بعد تمام بلات سٹرک پر اکٹھے کرکے نزر آتش کر دیے گے ہیں اس موقع پر سردار صغیر ایڈوکیٹ، سردار زاہد رفیق ایڈوکیٹ، عدنان رزاق، صمد شکیل، خان افتخار خان، منظور میر، اور دیگر رہنما موجود تھے۔ بجلی بل نزر آتش کرنے کے لیے عوام کی کثیر تعداد دیگر دوانواح سے راولاکوٹ شہر پہنچ گی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں