0

آزادکشمیر بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلہ جات، تہذیب النساء سیکرٹری اطلاعات تعینات

مظفرآباد(صباح نیوز)محترمہ تہذیب النسا کو آزادکشمیر کی سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل وہ بطور ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ تہذیب النسا کا تعلق آزادجموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹیوسروسز سے ہے۔ انکو آزادکشمیرکی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پہلی خاتون کمشنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انہوں نے 2005میں بطور اسسٹنٹ کمشنر سروس شروع کی، 2013 میں وہ آزادکشمیر کی پہلی ڈپٹی کمشنر اور 2020 میں پہلی کمشنر تعینات ہویں۔ اس سے قبل وہ بطور ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ اویلویشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، کمشنر بحالیات اور چیف ایڈمنسٹریٹر زکو بھی رہ چکی ہیں۔ وہ آزادکشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز سے پہلی خاتون سیکرٹری ہیں۔محترمہ تہذیب النسا لا گریجویٹ ہیں اور قانونی امور میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ وہ آزادکشمیر کی سروسز میں ایماندار آفیسر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ ادھر طاہر محمود قریشی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس گریڈ 21 کو تبدیل کر کے سیکرٹری صنعت،کامرس، لیبر ویلفیئر اوزان و پیمائش منرلز ریسورسز، چوہدری امتیاز احمد سیکرٹری جنگلات جو نیشنل مینجمنٹ کورس پر ہیں کو تبدیل کر کے محکمہ سروسز سے منسلک کردیا گیا، انصر یعقوب سیکرٹری اطلاعات کو تبدیل کر کے سیکرٹری جنگلات، محترمہ تہذیب النساء آفیسر آزاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کو ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ سے تبدیل کرکے سیکرٹری اطلاعات آزادکشمیر تعینات کر دیا گیا، رفاقت حسین خان آفیسر سیکرٹریٹ سروس گریڈ 20 سینئر ایڈیشنل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کو تبدیل کر کے بطور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنا لوجی جبکہ ڈاکٹر خالد محمود چوہان، سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ کوتبدیل کر کے بغرض مزید ایڈ جسٹمنٹ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے منسلک کردیا ہے آیندہ چند روز میں مزید محکموں کے سیکریٹریز اور انتظامیہ و پولیس میں تبادلوں کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں