0

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار سلیم محمود چیئر مین میونسپل کمیٹی پلندری منتخب

پلندری (پرل نیوز) سردار سلیم محمود خان ایڈووکیٹ چیرمین میونسپل کمیٹی پلندری 6 ووٹ حاصل کر کے منتخب ہو گئے۔ سردار سلیم محمود خان ایڈووکیٹ کی کامیابی پر زبردست جشن ریلی کا انعقاد کیا انکے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری افتخار نے 5 ووٹ حاصل کیے سردار سلیم محمود خان ایڈووکیٹ کا تعلق جموں وکشمیر پیپلز پارٹی سے ہے اور مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار تھے۔ پلندری ریسٹ ہاؤس میں الیکشن کمیشن کے زمدارن کی نگرانی میں ووٹنگ ہوئی ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر ROکی ذمہ داری سردار عمر لیاقت اور معاون الیکشن کمشنر سردار خالد محمود اور ڈیوٹی مجسٹریٹ تحیصلدار پلندری سردار محمد نجیب تھے الیکشن نتائج کا اعلان ہوتے ہی سردار سلیم محمود کے حمایتیوں نے زبردست جشن منایا اور جیت کی خوشی میں مٹھائی بھی عوام کو کھلائی گی اس موقع پر سردار سلیم محمود خان ایڈووکیٹ، وائس چیرمین میونسپل کمیٹی سردار مظہر آکاش،ممبر میونسپل کمیٹی سردار یاسرمنشائ، سردار مسعود نواز، فاخرہ کبیر ایڈووکیٹ، سردار عامر رشید ممبران میونسپل کمیٹی کے ساتھ ساتھ سردار حنیف تبسم، سردار ارشاد احمد طاہر، سردار محمد بشارت، سردار محمد رمضان و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر نو منتخب چیرمین سردار سلیم محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے کامیاب کیا میں اپنے اتحادیوں کا بھی شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا پلندری شہر کے مساہل حل کرنے کے لیے تمام دوستوں کو ساتھ لیکر چلوں گا یہ شہر ہمارا ہے اس کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا اور اپنے دور میں پلندری شہر کو ایک ماڈل شہر بناؤ گا انھوں نے مزید کہا کہ 1987 کے بعد اللہ تعالیٰ نے دوبارہ عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے اس وقت جو کام کیے وہ آج بھی بولتے ہیں چند بڑے پراجیکٹ ہیں جنکو فوری حل کرنا ضروری ہے پلندری بلدیہ اڈے کی تعمیر میں ناقص کام کیا گیا ہے اور اس کا رقبہ بھی کم ہے اسی طرح 30 سالوںسے بلدیہ کا آڈٹ نہ ہو سکا وہ بھی کروائیں گے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکیں عوام کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں