اسلام آباد(پرل نیوز) سابق صدر ریاست و وزیرا عظم آزاد کشمیر نے فسلطین کے ایمبسٹر احمد ربی سے ملاقات کرکے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر فلسطینی عوام اسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری ظلم وبربریت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نہتے فسلطینی عوام بچوں،بوڑھوں، عورتوں کا قتل عام کر رہا ہے، انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہیں، اسرائیل طاقت کے بل بوتے پر قتل عام کر رہا ہے اقوام عالم فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اقداما ت کرئے، اور غزہ میں جاری اسرائیل کی بربریت کا ختم کروانے میں اپنا کردارادا کرئے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ی و پاکستان عوام فلسطینی عوام کیساتھ کھڑئے ہیں،اقوام متحدہ، او آئی سی فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کرئے، انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ظلم و جبر کی ایک تاریخ رقم کی جارہی ہے، اقوام عالم اورمسلہ امہ خاموش تماشائی کاکردار ادا کر رہی ہے، اسرائیل کی دہشت گردی کسی طور قابل قبول نہیں ہے فلسطینی اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین و مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر مشرق وسطی اور جنوبی ایشا میں امن کا قیام ممکن نہیں، اقوام عالم کو کردار ادا کرنا ہوگا، اور فلسطین اور کشمیر کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا کرنا ہوں گئے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں فلسطینی عوام کی طرح کشمیریوں کی بھی نسل کشی کی جارہی ہے اقوام عالم دوہرا معیار تر ک کرکے اپنا کردار ادا کرئے تاکہ فلسطینی و کشمیری عوام کو بھی ان کا بنیادی حق انہیں میسر آ سکے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کا بنیاد ی حق،حق خوداردیت دیا جائے
0