0

سابق مشیر حکومت ڈاکٹر حلیم خان کی تیسری برسی پرراولاکوٹ میں تقریب کا انعقاد

راولاکوٹ (سٹی رپورٹر)پرل ویلفیئر ایسوسی ایشن دریک کے زیر اہتمام سابق مشیر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و بانی صدر پرل ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈاکٹر سردار حلیم خان مرحوم کی تیسری برسی کی تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ دریک عیدگاہ کے مقام پر منائی گی۔برسی کی تقریب میں سیاسی،مذہبی وسماجی شخصیت کی جانب سے ڈاکٹر سردار محمد حلیم خان مرحوم کی سیاسی، سماجی خدمات خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز عالم دین مولانا سعید یوسف تھے۔ جبکہ خصوصی شرکت،سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد ،ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل خان عبدلقیوم خان، گلف ایمپائر کے ڈائریکٹر شازیب شبیر،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی راولاکوٹ کے صدر منیر احمد قادری،منتخب کونسلرز سردار آفتاب عارف،محترمہ نوشین کنول ایڈوکیٹ ،سردار عامر رفیق،پرنسپل حسین شہید کالج پروفیسر ڈاکٹر ممتاز صادق،پروفیسر عتیق احمد صدر منہاج القران آزادکشمیر،پرل ویلفیئر ایسوسی ایشن دریک کے صدر سردار نعیم خان۔عبداللہ حلیم،صداراتی خطاب جناب خالد محمود (برادر اکبر ڈاکٹر حلیم)اس کے علاوہ مقامی مقررین میں قاضی ظہور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹر حلیم خان مرحوم خطہ کشمیر میں ایک بڑا نام تھا جن کی نہ صرف علاقہ دریک کے لیے بے شمار خدمات ہیں بلکہ سیاسی حوالے سے آزاد کشمیر بھر میں ایک پہچان تھے۔ آن نے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اپنے علاقے کی تعمیری کاموں میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ وہ درد دل رکھنے والے خوبصورت انسان تھے۔ ان کی خدمات کے باعث ان کو اہل کشمیر ہمشہ یاد رکھیں گے۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر محمد حلیم مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعائیں کی گی ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں