0

عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(پرل نیوز) 90 روز میں انتخابات کیس کی سماعت کے حکم نامے میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا۔ عدالتی حکمانے کے مطابق الیکشن کمیشن صدر مملکت سے آج ہی ملاقات کر کے کل بروز جمعہ عدالت کو آگاہ کرے جبکہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن مشاورت کر کے دستاویز عدالت میں پیش کریں۔ حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن صدر مملکت سے آج ہی ملاقات کرے اور دونوں مل کر حتمی تاریخ کا تعین کریں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ کون تاریخ دے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ انتخابات 90 روز میں کروائے جائیں اور استدعا یہی ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق ہی وقت پر ہونے چاہیے۔ عدالت نے پیپلزپارٹی کو مقدمہ میں فریق بننے کی اجازت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں