0

عوامی ضروریات کے پیش نظر جنگلات آرڈیننس کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، وزیر جنگلات

مظفرآباد (پرل نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات محمد اکمل سرگالہ نے کہا ہے کہ جنگلات آرڈیننس کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے عوامی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا تاہم سبز درختان کی کٹائی پر مکمل پابندی ہوگی۔افسران ماحولیات کو بھی مدنظر رکھیں، محکمانہ مسائل حل ہوں گے لیکن گارڈ سے لے کر سی سی ایف،سیکرٹری تک کارکردگی دکھانا ہوگی۔اچھی کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی تاہم سزا و جزا سے کوئی بچ نہیں پائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت سنبھالنے کے بعد افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ناظم اعلیٰ جنگلات ملک اسد،ناظم اعلیٰ منظور مقبول،ناظمین جنگلات میر نصیر،سمیت اعلیٰ افسران موجود تھے۔وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگلات ہماری بقاء ہیں،نہ صرف شجر کاری کرنی ہے بلکہ شجر پروری بھی کرنی ہے۔محکمہ کے افسران و اہلکاران قومی جزبہ کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں۔سرپرئز وزٹ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔سمگلنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا بلدیاتی نمائندوں کو تحفظ جنگلات میں شریک کیا رہا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جنگلات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں طاقت ور بنایا جائے گا تاکہ تحفظ جنگلات میں اپنا حصہ ڈال قومی کردار کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں