0

عالمی برادری فلسطین میں، قتل عام رکوائے ، دفتر خارجہ،اسرائیلی فوج کی غز ہ پروحشیانہ بمباری جاری

غزہ(صباح نیوز) غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر9061 ہو گئی ہے ۔شہدا میں 3,760 بچے بھی شامل ہیں الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اب تک32 ہزار زخمی ہوئے ہیں ۔اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کے نتیجے میں ویسٹ بنک میں گزشتہ روز132 افرادشہید اور2ہزار زخمی ہوگئے ۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر9061 ہو گئی ہے۔ غزہ کے 35 ہسپتالوں میں سے 16 سروس سے محروم ہیں۔غزہ کا واحد کینسر ہسپتال ترک-فلسطینی فرینڈشپ ہسپتال ایندھن ختم ہونے کے بعد آپریشن بند کرنے پر مجبور ہو گیا۔فلسطینی وزیر صحت مائی الکائیلہ نے کہا کہ “اسپتال کے اندر کینسر کے 70 مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔”غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے ساتھ کیا صورتحال ہے اس کا ایک گرافک یہاں ہے:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری کشیدگی کے بعد سے غزہ میں اس کی امدادی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے عملے کے 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اتنے کم وقت میں کسی تنازع میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ادھرتین ہفتوں سے زائد عرصے میں پہلی بار شہریوں کو غزہ کی پٹی چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جس کے بعد غیر ملکی شہریوں اور زخمیوں سمیت کم از کم 400 افراد رفح کراسنگ کے ذریعے مصر میں داخل ہوئے ہیں۔سات اکتوبر 2023 کو حماس کے سرپرائز حملے کے بعد سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، جس کے دوران اب تک ہزاروں اموات ہوچکی ہیں اور سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے جمعرات کو کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایم ایس ایف نے کہا کہ وہ افراد جو غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل ہیں اور بری طرح زخمی ہیں وہ مصر پہنچے ہیں۔ایم ایس ایف نے کہا: اس وقت غزہ میں 20 ہزار سے زائد افراد کو محاصرے کی وجہ سے ہیلتھ کیئر تک محدود رسائی حاصل ہے۔نظیم نے بڑی تعداد میں لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ جنگ بندی اور مزید اہم امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں