0

وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس،ملازمین کی حاضری اور ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنیکی ہدایت

مظفرآباد (پرل نیوز ) وزیر صحت آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی زیر صدارت محکمہ صحت عامہ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت عامہ ، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ و محکمہ کے جملہ ڈی ایچ او صاحبان اور ایم ایس صاحبان نے شرکت کی۔ وزیرصحت عامہ نے محکمہ کے ذمہ داران کو ایک ہفتے میں ہیلتھ پالیسی مرتب کرنے، ہیلتھ کیئر کمیشن کے قیام کے علاوہ MNCHُپروگرام کو نارمل ؍فعال کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کی تشکیل ، محکمہ صحت عامہ کے تحت روبہ عمل و رٹیکل پروگرامز کے ،Objective indicators، deliverablesاور پراگریس کو مزید بہتر کرتے ہوئے اندر دو ہفتے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی میڈیسنز کی خرید کے دوران نیشنل و ملٹی نیشنل فرمز ہا کی معیاری ادویات کو ترجیح دیں تاکہ عوام الناس کوبہتر اور میعاری ادویات میسر ہو سکیں۔ محکمہ صحت عامہ کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کرنے کے لیے ہیلتھ ملازمین کی حاضری اور ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے ویژن کے مطابق ملازمین کی بروقت حاضری کو عملی جامعہ پہنایا جا سکے۔ نظامت و سیکرٹریٹ صحت عامہ میں موصول ہونے والی جملہ فائلز پر اندر ایک ہفتہ کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔ ڈرگ سیل لائسنس کے اجراء کے عمل کو شفاف بنانے اور پہلے سے جاری شدہ لائسنس کے ڈپلومہ جات کی ویر یفکیشن ، پرائیوٹ ہسپتال و لیبارٹریز کی موثر نگرانی کے لیے ڈی ایچ او صاحبان کو ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیر صحت عامہ نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر کے تینوں ڈویژن میں انسروس ٹریننگ سکولز کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، آزادکشمیر کے تمام ہسپتال ہا میں ماہانہ بنیادوں پر mortality auditکو یقینی بنانے کے علاوہ محکمہ صحت عامہ میں ہیلتھ ایجوکیٹرز سکولز ؍کالجز ؍یونیورسٹی میں صحت کے حوالہ سے ہفتہ وار بنیادوں پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں