0

راولاکوٹ، انٹر ڈسٹرکٹ سکولز فٹبال ٹورنامنٹ ، صابر شہید پائلٹ ہائی سکول فاتح

راولاکوٹ (پرل ویو سپورٹس نیوز)انٹر ڈسٹرکٹ سکولز فٹ بال ٹورنامنٹ صابر شہید پائلٹ ہائی سکول فاتح۔ گورنمنٹ صابر شہید پائلٹ ھائی سکول راولا کوٹ نے فٹ بال میں بین الا ضلاعی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میرپور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام صابر شہید سٹیڈیم میں فٹ بال ٹورناف کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے بیچ میں ہائی سکول پوٹھی مکوالاں نے بھائی سکول چھوٹا گلہ کو 1-0 سے شکست دی۔ پھر ہائی سکول راولاکوٹ اور ہائی سکول چھوٹا گلہ کے درمیان ہم میچ ہوا جو کہ ہائی سکول راولاکوٹ نے 2-0 سے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کا آخری میچ ہائی سکول پوٹھی مکوالاںاور پائلٹ ہائی سکول راولا کوٹ کے درمیان ہوا جو کہ برابر رہا۔ اس طرح پائلٹ ھائی سکول نے سکور بنیاد پر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا اور بین الاضلاعی مقابلہ کے لئے کوالیفائی کر کیا۔ یادر ہے کے فٹ بال، ہاکی اور والی بال کے مقابلے مورخہ 13 نومبر 2023ء سے راولاکوٹ کے مقام پر منعقد ہونگے۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار جمشید خان تھے۔ مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کو مبارک باد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں