0

پاکستان کی ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے: نواز شریف

لاہور(پرل نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔قائد ن لیگ محمد نواز شریف کی چار سال بعد پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاون آمد ہوئی، پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ نواز شریف کا استقبال کیا اور سیکرٹریٹ آمد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔سیکرٹریٹ میں قائد ن لیگ سے پارٹی کے سینئر رہنماوں نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں خواجہ آصف، سیکرٹری جنرل احسن اقبال، چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں، اس موقع پر چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ جس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، میاں نوازشریف کی مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں